css

سی ایس ایس: تحریری امتحان 2024ء کے نتائج کا اعلان، صرف 395 امیدوار کامیاب

لاہور: سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

سی ایس ایس تحریری امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے درخواستیں‌جمع کرائیں‌، 15 ہزار 602 امیدواروں نے امتحان دیا۔

جن میں سے صرف 395 امیدوار ہی کامیاب ہوسکے،مجموعی طور پر 2.53 فیصد امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ کامیاب ہونے والے 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں.

خیال رہے کہ سال 2023ء میں بھی صرف 3 فیصد امیدوار کامیاب ہوسکے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں