WhatsApp Image 2026 06 18 at 23.19.12

انکم ٹیکس ریٹرن دستی جمع کرانے پر مکمل پابندی عائد، ریوائزڈ ریٹرن کی سہولت منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس ریٹرنز صرف الیکٹرانک ذرائع سے جمع کرانے کی تجویز منظور کرلی۔
436320 4737334 updates 1
ایف بی آرحکام کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن صرف آئرس کے ذریعے الیکٹرانک طور پر جمع کرانا لازمی ہوگا، ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کمپنیوں کے مالیاتی گوشوارے بھی مشین ریڈ ایبل فارمیٹ میں جمع ہوں گے۔

ایف بی آر حکام نے مزید بتایا کہ ہم 2013 سے مینوئل ریٹرنز جمع نہیں کر رہے، گوجرانوالہ سمیت چند شہروں سے اب بھی ریٹرنز مینوئلی جمع ہو رہے تھے، اب مکمل طور پر ریٹرنز الیکٹرانک جمع کرانےکی تجویز شامل کی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق الگورتھمک سیٹلمنٹ میکانزم قبول کرنے والوں کیلئے ریوائزڈ ریٹرن کی سہولت کی تجویز بھی منظور کرلی گئی.

تجویز کے مطابق الگورتھمک سیٹلمنٹ کے تحت ریٹرن پر کمشنر کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی، الگورتھمک سیٹلمنٹ اختیارکرنے والے ٹیکس دہندگان پرالگ جرمانہ اور سرچارج لاگو نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں