426393 760648 updates

ایم ٹیگ یا بیلنس نہیں‌ہونے کی بنیاد پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹرویز پر ایم ٹیگ نہیں ہونے یا کم بیلنس کی صورت میں 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے متعلق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا 30 مئی 2025 کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کے بعد دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے این ایچ اے کو آئندہ حکم تک اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔
WhatsApp Image 2026 07 04 at 22.25.52
یہ درخواست ایڈووکیٹ جلال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایم ٹیگ نہ ہونے یا کم بیلنس کی بنیاد پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، حالانکہ این ایچ اے کو قانون کے تحت اس کی اجازت حاصل نہیں۔

درخواست گذار کے مطابق اس طرح‌کی وصولی نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے.

عدالت نے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین اگست تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ درخواست پر مزید سماعت تک نیشنل ہائی وے اتھارٹی اضافی ٹول ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں