ملتان: قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر کے مستقل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹتعینات کا امکان پیدا ہو گیا.
صدر مملکت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹکے ججز کی سنیارٹی طے کرنے اور سردار محمد سرفراز ڈوگر کو پہلے نمبر پر قرار دینے کے بعد تبادلہ شدہ ججز کے واپس اپنی ہائیکورٹس میںجانے کی افواہیںبھی دم توڑگئی ہیں.
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر ملتان سے تعلق رکھتے ہیںاور ملتان بار ایسوسی ایشنز کے ممبر بھی ہیں.
فاضل قائم مقام چیف جسٹس 3 جولائی 1968ء کو پیدا ہوئے، ملتان میں وکالت کرنے کے ساتھ 8 جون 2015ء کو جج لاہور ہائیکورٹ نامزد ہوئے.
انہیں یکم فروری 2025ء کو جج اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کیا گیا اور 14 فروری 2025ء کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے جج سپر یم کورٹ نامزد ہونے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نامزد کیا گیا.
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میںتبادلے کے بعد ججز سنیارٹی پر تنازعہ پیداہوا اور 5 ججز کی جانب سے خط لکھنے کے ساتھ مقدمہ بھی داخل کیا گیا اور تنازعہ تاحال زیر التواء ہونے پر صڈل مملکت کی جانب سے سنیارٹی طے کر دی گئی ہے.
جس کے بعد جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے مستقل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹتعینات ہونے کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں.