425538 7940527 updates

40 رنز کاہدف حاصل کرتے پوری ٹیم 37 پر آؤٹ، 231 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ویب نیوز:پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا.
Untitled 2026 01 17T233118.347
ایس این جی پی ایل کی ٹیم پی ٹی وی ٹیم کی جانب سے دئیے گئے انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔

پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی کی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم سکور کا کامیاب دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی۔

اس میچ میں ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف ملا تاہم پوری ٹیم صرف 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس طرح پی ٹی وی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین ہدف کا دفاع کرنے والی ٹیم بن گئی۔

اس میچ کے ساتھ 231 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا.

اس سے قبل 1794ء میں ایم سی سی کی ٹیم اولڈ فیلڈ کے خلاف 41 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں