ملتان:رمضان المبارک کا چاند ملتان سمیت دیگر علاقوںمیںبھی نظر آ گیا، خوبصورت منظر کو دیکھ کر شہریوں کی زارو قطار دعائیں
آج شام 6 بجکر 40 منٹ پر نماز مغرب کے وقت چاندواضحطور پر دکھائی دیا،جس کا نظارہ کئی منٹوںتک جاری رہاہے.ماہ مقدس کے چاند کے اوپر ایک تارے کاخوبصورت منظر بھی موجود تھا.
ملتان سمیت دیگر قریبی شہروںمیںماہ مقدس کے چاند کا نظارہ کافی سالوںبعد میسر آیا،جس کی وجہ سے متعددشہری جذباتی انداز میںزارو قطار دعائیںمانگتےرہے اور ملک کی سلامتی، ترقی کے ساتھ مسائل و مشکلات سے نجات کے لئے دعائیںکی گئیں.