لاہور: ہائیکورٹ نے خاتون ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے خاتون ڈاکٹر کی غیر اخلاقی ویڈیوبنا کر بلیک میل کرنےکے مقدمہ میںملزم اسرار مجید کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی.
ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ اخرم عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نجی ہسپتال میں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا اور نوکری سے نکالے جانے پر ملزم نےگارڈ سے مل کرگھرکے واش روم میں کیمرے لگائے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نےنازیبا ویڈیو بنا کرخاتون ڈاکٹر سے 25 لاکھ روپےکی ڈیمانڈکی، ایف آئی اے نےلیڈی ڈاکٹرکے بیٹےکی درخواست پرملزم کوگرفتارکیا۔
ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم 10ماہ سےجیل میں ہے،مقدمہ مزید تحقیق کا طالب ہے اور جھوٹ، سچ کا پتہ ٹرائل میں لگےگا۔
بعد زاں عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی اور قرار دیا کہ ملزم نےجوکام کیاہے وہ ضمانت کامستحق نہیں ہے۔
