432966 3881116 updates 1

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے ملک کی دیگر ہائیکورٹس میں‌تبادلوں کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 جج صاحبان کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔ تینوں ججز کے تبادلوں کے فیصلے کثرت رائے سے کیےگئے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔
432704 1415118 updates
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کثرت رائے سے ہوا، جوڈیشل کمیشن کے 9 ارکان نے جسٹس محسن اختر کیانی کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا۔جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ کرنےکی منظوری دے دی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابر ستارکا پشاور ہائی کورٹ تبادلہ کردیا، جسٹس بابر ستارکا پشاور ہائی کورٹ تبادلہ بھی کثرت رائے سےکیا گیا۔ان کے تبادلے کے خلاف 3 ووٹ سامنے آئے۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری بھی دے دی۔جس کا فیصلہ بھی اکثریتی رائے سے کیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں جسٹس بابر ستار نے مؤقف اختیار کیاکہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کسی بھی جج کے تبادلے سے قبل انہیں ذاتی طور پر سنا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلےکی سفارش واپس لے لی۔

اعلامیےکے مطابق ججز کے تبادلوں کے باعث خالی نشستوں کو صرف ٹرانسفر ججوں کے ذریعے پُر کیا جائےگا، تبادلوں سے پیدا ہونے والی نشستیں نئی تقرری کے لیے استعمال نہیں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں