WhatsApp Image 2025 02 21 at 06.42.44

بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں اینٹی ریپ کرائسس سیل کاافتتاح

بہاولپور:صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے تحصیل سطح کے ہسپتالو ں میں اینٹی ریپ کرائسس سیل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے،جس سے جنسی ہراسانی کا شکار خواتین کو انصاف کے حصول میں مکمل معاونت اور آسانی میسر ہوسکے گی۔WhatsApp Image 2025 02 21 at 06.42.43 1بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں اینٹی ریپ کرائسس سیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر صحت نےمزید کہا کہ قبل ازیں روایتی طریقہ تفتیش میں متاثرہ افراد کو مختلف محکموں کے چکر لگانے پڑتے تھے،جس سے وقت اور وسائل دونوں کا ضیاع ہوتا تھا.

اینٹی ریپ کرائسس سیل کے قیام سے متاثرہ افراد کوایک ہی چھت تلے میڈیکل ایڈ، قانونی چارہ جوئی کا تحفظ اور نفسیاتی و سماجی سپورٹ کی سہولت میسر ہوسکے گی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ جو معاشرے اپنے بچوں کی حفاظت نہیں کر سکتے وہ پنپ نہیں سکتے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ صحت مند معاشرہ کے قیام کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اینٹی ریپ کرائسس سیل کی افتتاحی تقریب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی،کنٹری ہیڈ یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ ڈاکٹر لوئے شبانے، کنٹری ہیڈ آواز ٹو پروگرام علی نقوی، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے بھی اظہار خیال کیا۔WhatsApp Image 2025 02 21 at 06.42.43 1 1تقریب میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بہاول پور ندیم اقبال خاکوانی،بلال ملک ایڈووکیٹ،ایم پی اے سعدیہ مظفر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عامر بخاری سمیت ہیلتھ افسران موجود تھے.

اپنا تبصرہ لکھیں