ملتان:اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے سرکل آفیسر ملتان رمضان شاہد نےجعلی نکاح نامہ بنانے کے مقدمہ میںملوث نوجوان ملزم کو گرفتارکرلیا.
جعلی شادی کے دلہا محمد ارسلان ولد محمد حسین قوم ارائیں کونواحی علاقہ کوٹلی نجابت تحصیل شجاعباد سے مقدمہ نمبر3سال 2024ء میںاینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیاہے.سرکل آفیسر ملتان رمضان شاہد نےدلہا محمد ارسلان کوسیکرٹری یونین کونسل کے ساتھ مل کر اپنا جعلی نکاح نامہ بنوانے پر گرفتارکیاہے.
اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے. جس پرریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پرکارروائی کی گئی ہے.
ترجمان اینٹی کرپشن اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن وزیر خان لاشاری کا کہنا ہے کہ تمام افسران کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، اس لئے عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں،انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا. اس طرححکومت پنجاب کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں.