accused arrested 1

سرگودھا میں ایک اور بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی، بروقت کارروائی نے جان بچا لی

سرگودھا : پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میں 6 سال کی مغویہ بچی سے زیادتی کا کیس سامنے آ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم بچی کو قتل کر کے لاش ٹھکانے لگانا چاہتا تھا لیکن اس کی جان بچا لی گئی۔
961889 57277656
ملزم نے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا ہےکہ وہ بچی کو دوسرے شہر لے جانے کے لیے بس سٹاپ پر کھڑا تھا اور دوسرے شہر لے جا کر اسے قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر کے ملزم تصور کو موبائل لوکیشن اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا جب کہ ملزم تصور بچی کا قریبی رشتہ دار ہے۔

علاوہ ازیں ڈی پی او سرگودھا نے مزید بتایا کہ تفتیش میرٹ اور حقائق کی روشنی میں جلد یکسو کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں