inflation 2 1

ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح میں 13.98 فیصد کے ساتھ اضافہ، ہفتہ وار بنیاد پر کمی

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سےمتعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 13.98 فیصد پرپہنچ گئی، جبکہ گزشتہ ہفتے تک ملک میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 12.16 فیصد تھی۔
inflation 3
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ حالیہ ہفتے 9 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے میں آلو 3.13 فیصد مہنگے ہوئے،بریڈ 0.91،کوکنگ آئل 0.69 فیصد بڑھے ، اس کے علاوہ انڈے، مٹن، چکن اورگھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

حالیہ ہفتے ٹماٹر 27.65 اور پیاز 9.35 فیصد سستےہوئے، جبکہ ڈیزل، ایل پی جی، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0.33 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں