whatsapp image 2024 09 22 at 12 3

پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں پھر تیزی، ایک دن میں 11ملزم ہلاک

لاہور: پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں ایک بار پھر تیزی آ گئی۔
Untitled 2026 03 10T073836.071
صوبہ بھر میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایک ہی روز میں 5 مبینہ مقابلے ہوئے جس میں 11 ملزم مارے گئے۔

پولیس کے مطابق لاہور میں6 ملزم مارےگئے، مبینہ مقابلے ڈیفنس، اقبال ٹاؤن اور چوہنگ میں ہوئے۔

اس کے علاوہ شیخوپورہ میں سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزم ہلاک ہوئے جبکہ ساہیوال میں بھی سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں