ملتان:کمشنرعامرکریم خان اور ڈپٹی کمشنرمحمد علی بخاری کی جانب سےسکولوں میں نئی خطرناک دوا کی دریافت کا الرٹ جاری کیاگیاہے.
اس سلسلے میںعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس معلومات کو آگے ضرور پہنچائیں چاہے ان کے بچے سکول میں نہیں بھی ہوں،کیونکہ والدین کو اس دوا کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ یہ ایک نئی دوا ہے جسے *’اسٹرابیری کوئک’* کہا جاتا ہے۔
یہ دوا چاکلیٹ، پینٹ بٹر، کولا، چیری، انگور اور اورینج جیسے ذائقوں میں بھی دستیاب ہے۔
براہ کرم اپنے بچوں کو ہدایت کریں کہ وہ کسی اجنبی سے کینڈی قبول نہیں کریں اور یہاں تک کہ دوستوں سے بھی ایسی کینڈی نہیں لیں (جو شاید انہیں دی گئی ہو اور وہ بھی اسے کینڈی سمجھ رہے ہوں)۔ اگر ان کے پاس ایسی کوئی چیز ہو تو فوراً کسی استاد، پرنسپل یا ذمہ دار شخص کو بتائیں۔ براہ کرم اس معلومات کو جتنا ممکن ہو سکے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں (چاہے ان کے بچے نہ بھی ہوں) تاکہ ہم سب مل کر آگاہی پھیلا سکیں اور کسی بھی المیے کو روکنے میں کامیاب ہو سکیں۔
اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ بھی اس معاملے پر بڑی کارروائی کرنے جا رہی ہے تاکہ اس خطرناک دوا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے.