Untitled 2026 01 07T084111.068

طبی ماہرین اور ڈاکٹروں کی جگہ اے آئی نے لے لی، روزانہ کروڑوں افراد کی چیٹ جی پی ٹی پر سرچ

ویب نیوز:اوپن اے آئی کے مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال روزانہ کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں۔

اب کمپنی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ روزانہ 4 کروڑ افراد چیٹ جی پی ٹی کو صحت سے متعلق سوالات کے جوابات جاننے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
424730 7044128 updates 1
رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے علامات، ادویات، علاج کے طریقوں اور دیگر تفصیلات کے حصول کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے رجوع کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیت جی پی ٹی سے پوچھے جانے والے سوالات میں 5 فیصد سے زائد صحت سے متعلق ہوتے ہیں۔اسی طرح چیٹ جی پی ٹی کے 80 کروڑ میں سے 20 کروڑ صارفین ہر ہفتے کم از کم ایک بار ضرور صحت سے متعلق کوئی سوال پوچھتے ہیں۔

ان میں سے بیشتر افراد یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے سر میں ہونے والا درد کتنا سنگین ہے یا پیچیدہ تشخیص کا کیا مطلب ہے یا کیا نئی ادویات کے باعث وہ تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 55 فیصد صارفین علامات کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔52 فیصد اس اے آئی ٹول کو صحت سے متعلق سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، 48 فیصد طبی اصطلاحات یا ہدایات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسی طرح 44 فیصد افراد اے آئی کو استعمال کرکے علاج کے آپشنز کے بارے میں جانتے ہیں۔

اوپن اے آئی کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی ان افراد کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے جن کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر تک رسائی مشکل ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں