415313 536841 updates

نامور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل میں ملوث لے پالک بیٹے کوسزائے موت کا حکم

حیدرآباد:ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ حیدر آباد نے معروف سندھی ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ڈاکٹر آکاش انصاری کے پالک بیٹے شاہ لطیف کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔

Untitled 2026 01 27T191415.111
ڈاکٹر آکاش انصاری۔ فائل فوٹو

ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ فرسٹ کے جج تصور راجپوت نے کیس کا تفصیلی فیصلہ سنایا۔ عدالت کے مطابق ملزم کے خلاف پیش کیے گئے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہوا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر آکاش انصاری کی لاش 15 فروری 2025 کو ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ مقتول کے کزن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ کے مطابق ملزم لے پالک بیٹے نے جائیداد کے لئے ان کا قتل کیا اور آگ لگا دی. جس پر ابتدائی طور پر ان کے ڈرائیور کو بھی حراست میں‌لیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں