رحیم یار خان:بیٹے کے پسند کی شادی کرنے پر ملزموں نے اس کے باپ کی ناک کاٹ دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ رحیم یارخان کے علاقے جمال الدین والی میں پیش آیا، جہاں بیٹے کی پسند کی شادی کی رنجش پر مسلح ملزموں نے غیرت کے نام پر ایک گھر پر حملہ کردیا۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہےکہ مسلح افراد اسے گھر سے اغواء کرکے کھیتوں میں لے گئے تھے اور ناک کاٹ کرفرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزموں کی تلاش جاری ہے۔
