سرگودھا: نواحی گاؤں سے 13 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کرکے 4 افراد تین ماہ تک گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو تین ماہ قبل گاؤں کے ایک شخص نے مبینہ طور پر اغواء کیا۔ملزم نے لڑکی کے ساتھ فرضی نکاح کر کے لاہور میں ایک گھر میں لے گیا جہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا.
اس دوران ملزم کے دیگر تین دوست بھی وہاںآتے جاتے رہے اور گن پوائنٹ پر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے، اس دوران مذکورہ ملزم ریپ کے ساتھ ویڈیو فلم بھی بناتے رہے، تاہم 3 ماہ بعد لڑکی ملزموں کے چنگل سے فرار ہونے میںکامیاب ہو گئی۔
متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ جب وہ 3 ماہ بعد اپنی بیٹی سے ملا تو اس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور حالت غیر تھی، جس نے حالات و واقعات سے آگاہ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کے لیے ایک سپیشل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے ساتھ واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کر کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔