940028 45360700

20 مقدمات میں ملوث شوہر کے ہاتھوں دوسری بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ

اسلام آباد:شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
430052 5592631 updates
پولیس کے مطابق مقتولہ ماہ نور کے والد نذیر مگسی کی مدعیت میں تھانہ پھلیلی میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ میں مقتولہ کے شوہر بلال شاہ، اس کی پہلی بیوی شفا اور اس کے والدین کو نامزد کیا گیا ہے۔

مدعی کے بیان کے مطابق ماہ نور نے 8 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، تاہم اس کا شوہر بلال شاہ اسے آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔مدعی نے الزام لگایا کہ آج صبح بلال شاہ نے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم بلال شاہ کے خلاف مختلف تھانوں میں 20 مقدمات پہلے سے درج ہیں جن میں قتل، اقدام قتل، پولیس پر حملہ، چوری، ڈکیتی اور منشیات کے کیسز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں