accused arrested 1

مختلف واقعات میں مسجد میں بدفعلی کرنے والا گرفتار، قاری کے تشدد سے بچہ جاں‌بحق

نمائندگان: وہاڑی کے نواحی علاقے 47 ڈبلیو بی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسجد میں معصوم بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم رنگے
ہاتھوں‌ گرفتار کر لیا گیا.

WhatsApp Image 2026 06 27 at 23.09.50
وہاڑی: ملزم اور متاثرہ بچہ

زرائع کے مطابق ایک درندہ صفت شخص نے مسجد کے اندر معصوم بچے کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر پاس موجود اہل علاقہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔شہریوں نے مستعدی دکھاتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، مشتعل ہجوم نے قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فوری طور پر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈی پی او وہاڑی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچے کا فوری میڈیکل کروا کر ملزم کے خلاف سخت ترین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے تاکہ اسے عبرت کا نشانہ بنایا جا سکے۔

دوسری جانب لاہور میں برکی کے علاقے میں مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔
433101 6989310 updates 1
اہلخانہ کے مطابق بہاولنگر کا رہائشی 12 سالہ علی حیدر لاہور کے مدرسے میں زیرتعلیم تھا، قاری نے بچے کو ختم شریف میں نہ پہنچنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، 12 سالہ علی حیدر 8 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا۔

بچے کے لواحقین نے مزید بتایا کہ قریب المرگ بچے کو قاری غلام رسول نے بس میں لٹا کر والد کو اطلاع دی، قاری کے مبینہ تشدد سے بچے کے ہاتھ اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

بچے کے والد نے تھانہ برکی میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی، پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔پولیس نے کہا ہے کہ بچے کے چچا کی مدعیت میں قاری غلام رسول کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں