ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے پنجاب میں کھلی کچہری منعقد کرنے کےحکم پرریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نےسوموار کے روزاپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی،جس میں عام عوام کے مسائل سنے اور موقع پر اینٹی کرپشن آفیسران کو سائلوں کی درخواستوں پر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کئے، کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف کی آسان رسائی مہیا کرنا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی.
