ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے پنجاب میں کھلی کچہری منعقد کرنے کےحکم پرریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نےسوموار کے روزاپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی،جس میں عام عوام کے مسائل سنے اور موقع پر اینٹی کرپشن آفیسران کو سائلوں کی درخواستوں پر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کئے، کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف کی آسان رسائی مہیا کرنا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی.دفتر اینٹی کرپشن ضلع خانیوال میں ڈپٹی ڈائریکٹر راؤ عبدالغفار نےسرکل آفیسر خانیوال محمد ساجد کے ساتھ کھلی کچہری منعقد کی،جس میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کی داد رسی کی گئی.وہاڑی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی ڈپٹی ڈائریکٹر انور خان بلوچ,اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن راؤ فیصل رحمٰن اور سرکل آفیسر منصور منیر خان نے عوامی مسائل سنے اور لوگوں کی داد رسی کی گئی.ضلع لودھراں میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا،ڈپٹی ڈائریکٹر لودھراں عمران عارف سیال،سرکل افیسر علی حسن گیلانی نے عوام کے مسائل سنے اور لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کو جلد از جلد انصاف ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری سے عوام کے مسائل سننے کے بعد اور ان کے فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیًں.
ترجمان اینٹی کرپشن ملتان وزیر خان لاشاری کا کہنا ہے عوام کی جانب سے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں کھلی کچہری لگانے کو خوش آئنداقدام قرار دیا ہےحکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کے ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں.