Honey trap

برطانوی لڑکی کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والا ملزم پاکستانی گاؤں سے گرفتار

کراچی: برطانوی لڑکی کو سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
NCCIA arrest
این سی سی آئی اے کے مطابق برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی نیشنل کرائم ایجنسی نے ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز کے مطابق ملزم لاڑکانہ کا رہائشی ہے جسے قمبر شہدادکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم وقار احمد پر برطانوی لڑکی کو سوشل میڈیا ایپس پر فحش تصاویر بھیجنے کا الزام ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں