نمائندگان:چارسدہ کے علاقہ شبقدر میں گھر میں تلخ کلامی پر سوتنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، ایک سوتن نے کلہاڑی کے وار کرکے دوسری کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق سوتن کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ نے کنویں میں چھلانگ لگا دی، کنویں سے ملزمہ خاتون کی لاش نکالی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کا شوہر بیرون ملک ملازمت کرتا ہے، واقعہ کی قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پنجاب کے علاقے گگو منڈی میں نامعلوم افراد نے گھرمیں میاں بیوی کو قتل کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق خونریزی کا واقعہ نواحی گاؤں 203 ای بی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں میاں اور بیوی جاں آ گئے۔
دوسری جانب میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعہ دیرینہ رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

