414418 6265538 updates

بیوی سے غیر فطری فعل پر شوہر کو قید سزا، جرمانہ اور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم

لاہور:اینٹی ریپ عدالت نے بیوی سے غیر فطری زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا.
428336 1527544 updates
عدالت نے ملزم محمد فاروق کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی، جبکہ جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے.

ایڈیشنل سیشن جج لاہور ظفریاب چدھڑ نے فیصلہ سنایا.WhatsApp Image 2026 08 29 at 10.35.34 1

ملزم پر بیوی کے ساتھ زبردستی غیر فطری اور بے جا زیادتی کے الزام میں کاہنہ پولیس نے 3 مارچ 2025ء کو مقدمہ درج کیا تھا.

فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نیز عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید سزا بھی بھگتنی ہو گی.

فیصلے کے مطابق ملزم کو 3 لاکھ روپے معاوضہ بھی بیوی کو ادا کرنے کی بھی سزا دی گئی ہے.نیز عدم ادائیگی ہرجانہ پر

مقدمہ میں‌استغاثہ کی جانب سے پراسکیوٹر رضوان محمود نے دلائل دئیے.

اپنا تبصرہ لکھیں