411976 791011 updates

فیملی لاء ترمیمی بل میں‌بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو جرمانہ غیر شرعی قرار دے دیا گیا

اسلام آ باد: اسلامی نظریاتی کونسل اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو 5 ہزار جرمانے کا قانون غیر شرعی قرار دے دیا۔
WhatsApp Image 2026 08 14 at 02.05.01
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس چیئر مین قائمہ کمیٹی سینیٹر عطاء الرحمٰن کی مصروفیات کے باعث سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیرصدارت ہوا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نےفیملی قوانین میں ترامیم پر رائے کے لیے خصوصی شرکت کی۔

کمیٹی نے سینیٹر سرمد علی کی جانب سے 19 جنوری 2026ء کو سینیٹ میں پیش کیے گئے نجی ارکان کے بل بعنوان "مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل، 2026ء” پر بھی غور کیا۔

بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر خاوند کو جرمانہ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار کیا جائے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی مذہبی امور سینیٹر ڈاکٹر عبد الکریم نے بل کی مخالفت کردی اور کہا کہ جب شریعت نے دوسری شادی پر کوئی شرعی پابندی نہیں لگائی تو قانون 5 ہزار جرمانے کی بھی پابندی کیسے لگا سکتا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بھی بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو پانچ ہزار جرمانہ کی مخالفت کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں