965096 18078115

پاکستان:ایک کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار، سالانہ 48 ہزار اموات، عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ہر سال 48 ہزار سے زائد اموات ہیپاٹائٹس کے باعث ہوتی ہیں۔
vacine
عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہر 11 منٹ بعد ایک شخص ہیپاٹائٹس کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتا ہے جبکہ ملک دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 91 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سی جبکہ 38 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں۔ ہر 10 مریضوں میں سے صرف 3 کو علاج کی سہولت میسر ہے جبکہ لاکھوں افراد علاج سے محروم ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق غیر محفوظ انجیکشنز اور خون کی غیر محفوظ منتقلی ہیپاٹائٹس پھیلنے کی بڑی وجوہات ہیں جبکہ 2024 میں پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے 88 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈبلیو ایچ او نے 2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے ہدف کے حصول کے لیے اقدامات تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم قومی پروگرام کے تحت پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
WhatsApp Image 2026 03 31 at 10.19.25
اس ضمن میں‌وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ ملک کو 2023 تک ہیپاٹائٹس سی فری بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت 68 ہزار روپے مالیت کی دوائیں اور 60 ہزار روپے تک کے ٹیسٹ مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا اب تک اکیس ہزار شہریوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں سے 1700 افراد میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہوئی ۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں ہیپاٹائٹس کینسر کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اسکریننگ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شروع کی گئی ہے، جسے بعد ازاں تمام صوبوں تک توسیع دی جائے گی۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت ایک ایسا قانون متعارف کروا رہی ہے جس کے تحت جس بھی طبی عمل یا آپریشن میں جلد کو کاٹا جائے گا، وہاں ایچ آئی وی ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔ یہ قانون بارہ سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر لاگو ہوگا۔
Untitled 2026 02 20T162621.047
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہیپاٹائٹس میں ہم پہلےاورپولیو میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ملک میں نیشنل ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں