WhatsApp Image 2026 07 28 at 10.02.49

موٹروے پولیس کو شہریوں کے نکاح نامے چیک کرنے کے بجائے کام پر توجہ کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے موٹروے پولیس کو شہریوں کے نکاح نامے چیک نہیں کرنے کی ہدایت جاری کر دیں، جبکہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا سینیٹرز کے نام ہینڈ آؤٹ میں شامل کرنے پر قانونی بنیاد اور وضاحت طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔
940160 35523177
سینیٹر پرویز رشید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس ہوا جس میں موٹروے پولیس کی کارکردگی اور حالیہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نے موٹروے پولیس کو شہریوں کے نکاح نامے چیک کرنے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے اسے غیر ضروری عمل قرار دیا اور کہا کہ موٹروے پولیس کو اپنے بنیادی فرائض پر توجہ دینی چاہیے۔

اجلاس میں موٹروے پولیس کے ہینڈ آؤٹ پر بھی اعتراض اٹھایا گیا۔
WhatsApp Image 2026 07 28 at 10.35.05
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سوال کیا کہ ہینڈ آؤٹ میں بعض سینیٹرز کے نام کس قانونی بنیاد پر شامل کیے گئے اور برآمد سامان کو مخصوص سینیٹرز سے منسوب کرنے کی معلومات کہاں سے حاصل ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی فرد کے ذاتی فعل کو سینیٹ یا اس کی کسی کمیٹی سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، اگر کسی شخصیت یا سینیٹر کا نام جاری کیا گیا ہے تو مکمل وضاحت ہونی چاہیے۔آئی جی موٹروے پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ کارروائیاں کسٹمز حکام سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں