959326 92962523

مون سون بارشوں کے باعث رواں سال 29 شہری جاں بحق، 203 زخمی،پی ڈی ایم اے

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رواں سال مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
rain and accident
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 29 شہری جاں بحق جبکہ 203 زخمی ہوئے،اموات کچے مکانات گرنے، آسمانی بجلی اور کرنٹ لگنے کے باعث ہوئیں، بارشوں سے 52 مکانات جزوی طور پر متاثر جبکہ 6 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نےمون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق خستہ حال عمارتوں اور بوسیدہ مکانات کی چھتیں گرنے کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،شہری بجلی کی تاروں، کھمبوں سے دور رہیں۔

حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں