961297 84682584

جنوبی وزیرستان میں پہلی بار ایک خاتون کو مصالحتی کونسل کا ممبر مقرر کر دیا گیا

جنوبی وزیرستان:خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (ڈی آر سی) کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔
Untitled 2026 02 26T205254.229
سماجی کارکن رضیہ محسود 17 رکنی ڈی آر سی میں شامل ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں، جسے خواتین کی نمائندگی اور انصاف تک رسائی کے حوالے سے ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے ڈی پی او ارشد خان کی سفارش پر 17 رکنی ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل تشکیل دی، جس میں رضیہ محسود کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ان کی تقرری کو قبائلی اضلاع میں خواتین کی فیصلہ سازی کے عمل میں شمولیت اور متبادل تنازعاتی حل کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سماجی، عوامی اور قبائلی حلقوں نے رضیہ محسود کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صنفی شمولیت، خواتین کے کردار کے فروغ اور مقامی سطح پر انصاف کی فراہمی کے نظام میں خواتین کی مؤثر نمائندگی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں