علی پور: موضع خنانی میں مبینہ طور پر دوسری بیوی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سیت پور کی حدود میں پیش آیا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتول کے بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی سوتیلی ماں نے جائیداد کے حصول کی خاطر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے والد کو گلا دبا کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
