journalist Lala Asrafeel killed

موسیٰ خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صحافی لالا اسرافیل کو قتل کر دیا

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے مقامی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینیئر صحافی لالا اسرافیل خان جاں بحق ہو گئے ہیں۔

لالا اسرافیل مختلف میڈیا ہاؤسز کے لیے موسیٰ خیل سے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔WhatsApp Image 2026 06 07 at 20.23.55

پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب حملہ آوروں نے لالا اسرافیل کو دکان کے باہر نشانہ بنایا اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جائے وقوعہ پر موجود مقتول کے چھوٹے بھائی کے مطابق مسلح افراد لالا اسرافیل پر فائرنگ کرنے کے بعد ڈاکٹرز والی گلی کی جانب فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ایس ایچ او محمد خان کے مطابق لالا اسرافیل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) نے ان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یونین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کی فوری اور شفاف تفتیش کرائی جائے، قتل کے اصل محرکات اور مقاصد کا پتا لگایا جائے اور ملوث عناصر کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے خلاف پرتشدد واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں