تونسہ شریف:تھانہ وہوا کے علاقہ میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا.
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان صادق بلوچ نےفوری نوٹس لیتے ہوئے تونسہ ہسپتال پہنچ کر متاثرہ بچی کے لواحقین سے ملاقات کی۔
ڈی پی او نے متاثرہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا اور واقعہ میں ملوث ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لا کر مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی پی او نے بعدازاں جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا، پولیس ٹیم سے ابتدائی تفتیشی امور پر بریفنگ لی اور شواہد کو ہر زاویے سے اکٹھا کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ڈی پی او نے ڈی ایس پی تونسہ اور ایس ایچ او وہوا کو ہدایت دی کہ واقعہ کی شفاف اور میرٹ پر تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اور متاثرہ خاندان کو جلد انصاف فراہم کیا جا سکے۔
ڈی پی او نے کہا کہ وقوعہ میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور خواتین و بچوں سے زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.
