pmdc 3

تمام میڈیکل کالجز کو طلبہ اور اساتذہ کے لئے ذہنی صحت سکریننگ سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں طلبا اور اساتذہ کی ذہنی صحت کی سکریننگ کے معاملہ کے پیش نظر پی ایم اینڈ ڈی سی نے تمام میڈیکل کالجز کو ذہنی صحت سکریننگ سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کر دی ۔
anti rape act
صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ذہنی صحت کے مسائل کی بروقت نشاندہی اور مؤثر تدارک پر زور دیا.

ڈاکٹر رضوان تاج نےکہا یہ اقدام طلبہ و طالبات میں بڑھتے ذہنی دباؤ ، خودکشی کے واقعات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔ جن طلبا یا اساتذہ کو مزید مدد درکار ہو انہیں فوری طور پر شعبہ نفسیات ریفر کیا جائے ۔

میڈیکل اور ڈینٹل ادارے نفسیات اور کونسلنگ کےسیکشن قائم کریں جہاں مستند اور معیاری اسیسمنٹ ٹولز استعمال کئےجائیں۔

اس طرح ذہنی صحت کی سکریننگ دو مراحل داخلے کے وقت اور سالانہ بنیادوں پر کی جائے، کیونکہ طلبا اور اساتذہ میں ذہنی دباؤ کی روک تھام اس کا مؤثر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کی ذمہ داری ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں