Untitled 2026 02 05T191740.791

پی ایس ایل کی تاریخ‌میں پاکستانی کی بجائے غیر ملکی کرکٹر مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

لاہور: آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
427048 2805546 updates
سیالکوٹ اسٹالینز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ کی شمولیت کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا گیا، اس سیزن میں وہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز نے 14 کروڑ روپے میں اسٹیو اسمتھ کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جس کے بعد اسمتھ اب تک پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
427048 3662954 updates
پی ایس ایل 11 کیلئے فرنچائزز کی جانب سے ری ٹین کیے جانیوالے کھلاڑیوں کی رقم کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق پشاور زلمی نے بابر اعظم، لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا ہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اب روایتی ڈرافٹ سسٹم کی جگہ نیلامی پر مبنی ماڈل متعارف کرا یا گیا ہے۔جس کے تحت فرنچائزز اب ہر کیٹیگری سے 8 کے بجائے صرف ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں اور باقی کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں