426299 7054202 updates

شفافیت اور سہولت:سائلین اور وکلاء کیلئے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف

اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے شفافیت اور سہولت بڑھانے کیلئے سائلین اور وکلا کیلئے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف کروا دی ۔
mobile phone 4 1
اعلامیے کے مطابق مقدمات کے اندراج اور سماعت کی تاریخ سے آگاہی اب ایس ایم ایس کے ذریعے ہو گی، نیز عدالتی کارروائیوں سے متعلق معلومات اب بروقت موبائل پر دستیاب ہوں گی۔

ایس ایم ایس سروس سے عدالتوں میں غیرضروری غیرحاضری میں کمی متوقع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ موجودہ اور نئے تمام مقدمات کیلئےایس ایم ایس سہولت دستیاب ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں ڈیجیٹل اصلاحات کا نیا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے،جس میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں