426098 345873 updates

تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث45 معصوم بچےدم توڑ گئے

تھرپارکر:ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی کے ہسپتال میں گزشتہ تین ہفتوں میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث 45 معصوم بچے دم توڑ گئے، جبکہ 75 بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔

ایم ایس سول ہسپتال مٹھی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہونے والے 3 بچوں کی عمریں ایک سال سے کم تھیں۔
Untitled 2026 01 24T220504.303
ایم ایس کے مطابق سردی اور غذائی قلت کے باعث یہ بچے پیدائشی طور پر کم وزن اور مختلف بیماریوں کا شکار تھے جو دوران علاج جانبر نہیں ہوسکے۔

ایم ایس مٹھی ہسپتال کا کہنا ہےکہ بچوں کے وارڈ میں گنجائش 70 بچوں کی ہے، جبکہ اس وقت سردی اور دیگر امراض میں مبتلا 76 بچے زیر علاج ہیں۔

بیمار بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی بچوں کی صحت اور غذائی قلت کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں