moble sims

اسٹامپ پیپر خریدنے کیلئے رجسٹرڈ سم کی شرط ختم کر دی گئی

لاہور: پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اسٹامپ پیپر کے حصول میں درپیش مشکلات کے پیش نظر رجسٹرڈ سم کی شرط ختم کر دی.

یہ شرط صرف اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ختم کی گئی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو اسٹامپ پیپر کی خریداری پر او ٹی پی بذریعہ ای میل بھیجا جائیگا۔
Untitled 2025 11 12T082400.066
قبل ازیں‌پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے جعلسازی کی روک تھام اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئےاسٹامپ پیپرکے اجراء کے نئے طریقہ کارمیں رجسٹرڈ سم کی شرط رکھی۔جس پراو ٹی پی موصول ہونے پر ہی اسٹامپ پیپرکا اجراء کیا جا رہا ہے۔

نئی پالیسی سے اوورسیز پاکستانیوں کے پاس رجسٹرڈ سم نہیں ہونے سے اسٹامپ پیپرزکا اجراء بند ہو گیا تھا.جس پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے اوور سیز کیلئے رجسٹرڈ سم کی شرط ختم کر دی ہے اور او ٹی پی بذریعہ ای میل بھیجا جائیگا۔

نئی اصلاحات سے اوورسیز کو اسٹامپ پیپر کے حصول میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں