432822 1889605 updates

ملک بھر میں خسرے سے 71 اموات رپورٹ، 16 ہزار مشتبہ کیسسز میں‌ سے 4 ہزار کی تصدیق

کراچی: رواں سال ملک بھر میں خسرے سے 71 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
Untitled 94
ذرائع وزارت صحت کے مطابق ملک میں رواں برس 16ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے4 ہزار کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں خسرے سے 71 اموات رپورٹ ہوئیں.

خسرے سے سب سے زیادہ 40 اموات سندھ میں رپورٹ کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں خسرہ کے 4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں 1100 سےزیادہ کیسزکی لیبارٹری سےتصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں