لاہور: پنجاب کےسرکاری ہسپتالوں میں بلڈ کینسرکےمریضوں کیلئے ادویات نایاب ہوگئیں۔ادویات کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں رجسٹرڈ کینسر کے 6 ہزار مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلڈ کینسر کے مریضوں کیلئے دوائی روکسولیٹنیب اور ایورولیمس بھی سرکاری اسپتالوں میں موجود نہیں ہے، طویل مدت کینسر کےعلاج کی دوا نیلوٹینیب خریداری کے باوجود سپلائی نہیں ہو سکی. جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں رجسٹرڈ کینسر کے 6 ہزار مریض پریشان ہیں۔ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریض مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں.
خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰپنجاب شہباز شریف کے دور میں بلڈ کینسر کے مریضوں کا مفت علاج شروع کیا گیا تھا۔
محکمہ صحت پنجاب نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ کینسرکی خریدی ہوئی ایک دوائی کے ٹیسٹ جاری ہیں، ٹیسٹ مکمل ہونے پرادویات کی سپلائی ہو گی،دیگر 2 ادویات پر کمیٹی مزید ادویات کا تجزیہ کر رہی ہے، 8 ادویات کا جائزہ لینے کے باعث دیگر 2 ادویات نہیں خریدی گئیں.کمیٹی کے فیصلہ کرنے پر دیگر ادویات کی خریداری کا فیصلہ ہو گا۔