نمائندگان: کمالیہ کے نواحی علاقے بھسی کاٹھیہ میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ تمام 6 افراد کا تعلق بھسی کاٹھیہ اور اس سے ملحقہ آبادیوں سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں شکیل شاہ اوربابر قریشی کی شناخت ہوئی ہے، تاہم پولیس کے مطابق تیسرے جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب روجھان کے علاقے عمرکوٹ میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 37 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق متاثرہ افراد میں سے ایک بچہ دورانِ علاج دم توڑگیا،جبکہ چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کےمطابق متاثرہ تمام افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سےہےاورابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نےسویاں کھائی تھیں،جس کےبعد ان کی طبیعت بگڑ گئی،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

