398077 2435935 updates

آبپاشی کے نالے پر تنازعہ، فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

مردان: نواحی علاقہ کڑ پنڈی میں آبپاشی کے نالے پر ہونے والے تنازع پر دو گرہوں میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں دو گروپوں کے درمیان آبپاشی کے نالے کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے تتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ۔

ڈی ایس پی ارشاد خان کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے دو راہگیر بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں