399576 1418041 updates

تونسہ میں 331 بچوں سمیت 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص، 50 ہزار افراد کی سکریننگ کر لی گئی

لاہور:پنجاب کے شہر تونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی جن میں 12 سال سے کم عمر 331 بچے شامل ہیں۔
WhatsApp Image 2026 04 16 at 09.25.21
وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے پریس کانفرنس میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مستقل ایڈز سکریننگ جاری ہے ، اب تک 50 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی جن میں 12 سال سے کم عمر 331 بچے شامل ہیں۔

وزیرصحت وآبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ان تمام مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا.

انہوں نے بتایا کہ ہم نے آٹو لاک سرنج کا استعمال شروع کررکھا ہے، ہمارے ہسپتالوں میں والنٹیئرز نہیں ہوتے، ہم تو 10 سی سی کی سرنج استعمال ہی نہیں کرتے، ہم تو 2 سی سی اور 5 سی سی کی سرنج استعمال کرتے ہیں۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ایڈز کے معاملے میں پنجاب حکومت کے ملازمین میں سے کسی کی غلطی ہوئی تو احتساب ہوگا ، ایسے حساس معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں منکی پاکس کے 32 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، اب تک اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں