432618 7478665 updates

تیز دھار آلے سے 3 بچوں کا بہیمانہ قتل، 3 بچے شادی کی تقریب میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

نمائندگان:لاہور میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں اور انہیں تیزدھار آلے سے قتل کیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق قتل کے وقت بچوں کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے تاہم پولیس نے بچوں کے قتل کے شبے میں ان کے چچا کو حراست میں لے لیا۔
940028 45360700
دوسری جانب حیدرآباد کے علاقہ پھلیلی میں شادی کی تقریب میں آئے 3 بچے کرنٹ لگنےسے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رشتہ دار کی شادی میں آئے بچے گھرکی چھت پر سو رہے تھے،گھر کی چھت کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے بچوں کو کرنٹ لگا۔

پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمریں 10 ، 12 اور 14 سال تھیں جب کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان حیسکو کے مطابق پھلیلی سب ڈویژن میں بچوں کی اموات کرنٹ لگنے سے ہوئی، حادثے کے مقام پر تاریں ٹوٹی ہوئی نہیں تھیں، ممکنہ طورپر بچے تاروں کے قریب موجود تھے یا چھونے سے کرنٹ لگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ غیرقانونی تعمیرات سے بجلی کی تاریں چھت، دیواروں کے نہایت قریب ہوچکی ہیں، ٹنڈوطیب میں رہائشیوں کو پہلے بھی نوٹس جاری کر چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں