rain karachi 1

ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں مون سون جولائی اگست میں ہوتا ہے،مون سون کے بارے میں ایک ماہ پہلےبتا رہے ہیں،پاکستان میں فلڈ سیزن 15 اکتوبر تک ہوتا ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نےکہا اس بارمون سون میں شمال مشرقی پنجاب اورکشمیرمیں بھی زائد بارش ہوگی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں زائد بارش کےباعث سیلاب آسکتا ہے،کےپی اورگلگت بلتستان کےشمالی علاقوں میں قدرے کم بارش ہوگی،ملک کےشمالی علاقوں یں گلاف ایونٹ زیادہ ہوسکتے ہیں۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نےکہا کہ بارشیں اوردرجہ حرارت زائد ہونےسےسیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے،اسٹیک ہولڈرز اپنی تیاری مکمل رکھیں،گرد آلود ہوائیں،جھکڑ چلنے سے درجہ حرارت گرسکتے ہیں،موسلادھاربارشوں سے سندھ، پنجاب،آزاد کشمیرمیں سیلاب کا خدشہ ہے،بالائی کے پی،سندھ کےنشیبی علاقوں کےرہائشی زیادہ خیال رکھیں،بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیم کو فائدہ ہوگا،ان بارشوں سے زراعت کو بھی فائدہ ہوگا۔

مہرصاحبزاد خان نےکہا محکمہ موسمیات،این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اےسےمسلسل رابطے میں ہے، ہمارا فور کاسٹنگ ڈپارٹمنٹ ہر وقت فعال رہے گا،تربیلا ڈیم میں اس وقت پانی 1477 منگلا ڈیم 1160 فٹ پر اور ڈیڈ لیول 1050 فٹ ہے، راول ڈیم 1739 فٹ پر ہے ڈیڈ لیول 1708 فٹ ہے،سمبلی ڈیم اس وقت 2255 فٹ پرہے ڈیڈ لیول 2233 فٹ ہے،خان پور ڈیم اس وقت 1926 فٹ جبکہ ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے،کلائمیٹ چینج سے چند دنوں کی بارش چند گھنٹوں میں ہو جاتی ہے،اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق موسم کے نئے سلسلے کے باعث ملک بھر میں طوفان، تیزہواؤں اور شدید بارشوں کا امکان ہے ۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق آج شام سے رات 11 بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی،موسلاد ھار بارش کے ساتھ ژالہ باری متوقع ہے جبکہ خیبر پختونخوا ،شمالی پنجاب اور جنوب مشرقی پنجاب میں ژالہ باری، آندھی اورشدید بارش کا امکان ہے ۔

خیبر پختونخوا میں پشاور، چاسدہ، صوابی اور مردان میں ژالہ باری، آندھی اورشدید بارش متوقع ہے ، جنوبی پنجاب میں رحیم یار خان اور صادق آباد کے علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے ۔

آزاد جموں و کشمیر میں مظفرآباد اور وادی نیلم میں بھی آندھی، طوفان اور شدید بارش متوقع ہے۔ آزا د کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشیں لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں ۔

این ڈی ایم اے کا کہناتھا کہ متوقع موسمی صورتحال میں کھڑی فصلوں، گاڑیوں،سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ نیشنل ڈایزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں