WhatsApp Image 2025 03 06 at 10.59.09

43 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے لیے پنجاب سے 18 افسران طلب

اسلام آباد: سٹیبلشمنٹ ڈویژن پاکستان نے 43 ویں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے لیے پنجاب سے 18 افسران کو طلب کرلیا ہے، کورس 31 مارچ سے 6 جون تک جاری رہے گا .

اس سلسلے میں‌جاری نوٹیفیکیشن پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے 8 افسران ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، سی ای او IDAP شامیر اقبال، سی ای او لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی بابر، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین محمد فیصل سلیم، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سروسز حناء ارشد، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اویس مشتاق شامل ہیں.

اس طرح پولیس سروس سے 10 افسران ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض، ایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال، ڈی پی او قصور عیسٰی خان، ڈی پی او راجن پور فاروق امجد، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ، ایس پی سیکورٹی لاہور عبدالوہاب، ڈی پی او بہاولنگر حافظ کامران اصغر، ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد رض تنویر، پی سی بی لاہور حناء منور اور ایس پی کامران حامد شامل ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں