فیصل آباد: نجی سوسائٹی میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے 13سالہ ملازمہ ہلاک ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مالک مکان نے لڑکی کی لاش روشن والا میں ورثاء کے گھر پہنچا دی۔
اس حوالےسے کم عمر ملازمہ کے والد نے کہا کہ مالک مکان نے بیٹی کو تشدد کرکے ہلاک کیا جس کے جسم پر زخموں کے نشان بھی موجود ہیں۔
سی پی او کے مطابق ملازمہ کی ہلاکت کے الزام میں مالک مکان اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ ماہرین کے مطابق پاکستان میںمعاشی مسائل، روایتی بے حسی، قانون پر عملدرآمد میںناکامی اور اداروں کی غفلت کے باعث کم عمر بچوں سے جبری مشقت، ہیومن ٹریفکنگ اور ان پر تشدد کے واقعات میںکمی واقع نہیں ہو سکی ہے.