وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوامی سہولت کیلئے ایک اور منصوبے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوامی سہولت کیلئے ایک اور منصوبے کا اعلان

f72f2b74 8e10 4bb7 8554 4ce069c712d2
ویب ڈیسک

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو چائنہ ٹیکسی سروس کی طرز پر صوبے بھر میں ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہاؤس میں ای ٹیکسی پر تجاویز اور مشاورت کیلئے سیمینار منعقد کیا گیا، سیمینار میں مختلف سرکاری محکموں، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، ٹرانسپوٹرز اور سٹیک ہولڈرز کی شرکت ۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ احمد جاوید قاضی نے شرکاء کو اسکیم کے بنیادی پہلوؤں سے آگاہ کیا اور شرکاء کو ای ٹیکسی اسکیم کے تمام پہلوؤں پر اوپن ڈسکشن کا موقع فراہم کیا گیا۔

سیمینار میں ای ٹیکسی کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی اقسام، قیمتوں، سروس اور تیکنیکی معاملات پر گفتگو کی گئی، پنجاب میں ای ٹیکسی سمیت دیگر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز، بیٹریوں کے معیار اور سپیئر پارٹس کی آسانی سے فراہمی پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

دیوان گروپ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے بھی اس منصوبے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کیلئے ای ٹیکسی اسکیم شروع کرنے جا رہے ہیں، سیمنار منعقد کرنے کا مقصد یہی ہے کہ کسی بھی قسم کے تحفظات باقی نہ رہیں۔

پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں ایسی گاڑیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں جو قیمت میں نسبتا کم مگر معیار میں بہترین ہوں، ای ٹیکسی اسکیم سے بیروزگاری میں کمی اور سستی سفری سہولت عوام کو دستیاب ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں