لب آزاد
ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کی شناخت محمد علی عمران کے نام سے بتائی گئی ہے۔ملزم نے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے کمسن بچی کو بلیک میل کیا۔ ملزم نے 11 سالہ بچی کی قابل اعتراض تصاویریں اور ویڈیوز شئیر کیں۔ ملزم متاثرہ بچی کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے متاثرہ بچی کو بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ سے بھاری رقوم کا بھی مطالبہ کرتا رہا۔ ملزم نے بعد ازاں متاثرہ بچی کے بھائی کو ویڈیوز بھیج کر 60 ہزار روپے وصول کیے۔ ملزم نے رقم مائیکرو فنانس اکاونٹ کے ذریعے وصول کیں۔ ملزم کو فیصل آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد، سوشل میڈیا اکاونٹ اور شواہد برآمد کر لیے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔