منڈی بہاءالدین: خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی سگی بیٹی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغواء کا ڈرامہ رچادیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین میں دو روز قبل بچی لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش گزشتہ روز کھیت سے ملی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
خیال رہے کہ منڈی بہاؤالدین میںعید کے روز مہمان بن کر آنے والی 8 سالہ بچی کی لاش مرادوال، تحصیل ملکوال کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ لرزہ خیز واقعہ ماں کے ہاتھوں پیش آیا، جس نے مبینہ طور پر انی بیٹی کو نئی شادی کی شرط پوری کرنے کے لیے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ماں کے زیر حراست بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے ممکنہ شوہر نے شادی کے لیے شرط رکھی تھی کہ وہ اپنی بیٹی کو ختم کرے۔ ماں نے یہ انسانیت سوز قدم اٹھاتے ہوئے اپنی معصوم بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔